Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام "جے کے ملز” کی جانب سے زرعی گریجویٹ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا ا نعقاد کیا گیا۔

جے کے شوگر ملز سے کاشف بدر (ایچ آر منیجر) اور محمد عمران نے ایگری گریجوایٹ ٹریننگ پروگرام کے بارے میں بتایا، اور حاضرین کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے جے کے شوگر ملز ، جے کے ڈیریز اور علی ترین فارم کا تفصیلی تعارف کرایا، اور AGT پروگرام کے بارے میں طلبہ کو آ گاہی دی۔

کاشف بدر نے بتایا کہ وہ فریش زرعی گریجویٹس جن کا میجر سبجیکٹ ایگرانومی ہےکوایک سال کے لئے سیلیکٹ کرکے ٹریننگ دیں گے۔

یہ ٹریننگ تین مراحل میں ہو گی، ہر مرحلے کے اختتام پر جانچ کی جائے گی اگر کوئی گریجویٹ صحیح پرفارم نہ کر سکا تو اسے ڈراپ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلباء کو جدید زراعت، فصلوں اور باغات کی جدید کاشت و مارکیٹنگ، ڈیری کے متعلق مکمل ٹریننگ دی جائے گی۔

ایک سال کی ٹریننگ کے بعد علی ترین فارم اور جے کے ملز پر مستقل نوکری دی جائے گی جہاں پر وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق (فوکل پرسن کیرئر ڈویلپمنٹ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر) نے بتایا کہ ترین فارم پاکستان میں جدید زراعت متعارف کرانے اور طلباء و طالبات کی انٹرن شپ پر ٹریننگ کے حوالے سے اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے۔

انہوں نے طلباء کو بتایا کہ وہ بہت سے ایسے زرعی گریجویٹس کو جانتے ہیں جنہوں نے ترین فارم سے ٹریننگ حاصل کی اور بہت اچھا روزگار کما رہے ہیں۔

انہوں نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا اور کوالیفائی کرنے والے طلباء وطالبات کے انٹرویو کا اہتمام کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر نے جے کے ملز کی ٹیم سے ملاقات کی، اور ایگری گریجوایٹ ٹریننگ پروگرام کو سراہا اور ٹیم کی یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی، وسیم عارف، محمد وسیم اکرم اور دیگر طلباء و طالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button