Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں 16ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کےسرکاری سکولوں میں فوری طور پر 16ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔

محکمہ سکولز میں 99 ہزار سے زائد اسامیاں خالی، بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ "ڈی رپورٹرز کی خصوصی رپورٹ”

تفصیل کےمطابق پنجاب سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ اسامیاں خالی پڑی ہیں، جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے ، اور طلبا کی ڈراپ شرح بڑھ گئی ہے۔ اس بارے "ڈی رپورٹرز” نے خصوصی رپورٹ بھی شائع کی تھی۔

یہ خبرسوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی، جس پر حکومت نے فوری طور پر 16 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کریا ہے ۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔

اساتذہ کی بھرتی پنجاب بھر میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کیلئے کیجائے گی۔اساتذہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 16 ہزار اساتذہ کی فوری بھرتی کیے جائیں گے۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نےسوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں 2 لاکھ تیس ہزار ٹیچرز بھرتی کیے گئے تھے ، اب بھرتی کاعمل شروع کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button