Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : ایویول گروپ آف کمپنی کی جانب سے زرعی فریش گریجویٹ طلباء کے لئے ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ایویول گروپ آف کمپنی کی جانب سے زرعی فریش گریجویٹ طلباء کو نوکری پروگرام کے پہلے مرحلے میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا ا نعقاد کیا گیا۔

ایویول گروپ آف کمپنی سے عثمان غنی (ایچ آر منیجر) محمد یاسر رضا اور محمد نیاز شبیر نے ایگری گریجوایٹ نوکری پروگرام کے بارے میں بتایا، اور حاضرین کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا کہ انھوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء کو نوکریاں دینے کا موقع دیا ھے ۔

انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) سے اجازت لینے کے بعد یونیورسٹی میں آج ٹیسٹ لینے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا، اور جو طلباء ٹیسٹ پاس کریں گے ان کو انٹرویو کیلیے بلایا جائے گا، جہاں پر وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

یہی وجہ ہے کہ زرعی جامعہ ملتان کے طلبہ و طالبات 84 فیصد یا تو گورنمنٹ سیکٹر میں نوکریاں کررہے ہیں یا پھر اپنا بزنس سٹارٹ کیا ہوا ہے ۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق (فوکل پرسن کیرئر ڈویلپمنٹ اور پلیسمنٹ سنٹر۔) انہوں نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

اس موقع ڈاکٹر نعیم انصرنعیم اللہ صاحب ، وسیم عارف، محمد وسیم اختر اور دیگر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں