Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں بارش : واسا میں الرٹ جاری، عملہ طلب

بدھ کی سہ پہر ملتان میں مون سون کی موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیا، اورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا ۔

اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کی معائنہ کیا ۔

اس دوران سیوریج افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز، اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے، سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 13ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ پر 21ملی میٹر، کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر سب سے زیادہ 35ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیشنگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے قائم عارضی بکر منڈی پوائنٹس پر بھی بارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button