Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مٹی کی چادر اوڑھنے والے ’’ پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد ‘‘کی یاد میں ریفرنس

شعبہ اردو بہاء لدین زکریایونیورسٹی ملتان میں تعزیتی ریفرنس بیاد ’’ پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد ‘‘سابق صدر شعبہ اردو منعقد ہوا۔

جس کی صدارت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کی۔

ریفرنس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر قاضی عابد کے شاگردوں میں سے ڈاکٹر خرم شہزاد ان سے دیرینہ تعلق رکھتے والی ملتان کی دو معتبر ادبی شخصیات ڈاکٹر مختار ظفر اور ڈاکٹرمحمد امین ، یونیورسٹی رہائشی کالونی میں ان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے ہمسائے اور قریبی دوست پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، اور شعبہ کے رفقائے کار کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی صدر شعبہ اردو نے ڈاکٹر قاضی عابد کی شخصیت ، علمی و ادبی کارناموں اور ان کی رحلت سے ہونے والے علمی نقصان پر روشنی ڈالی ۔

مقررین نے مرحوم کے بطور استاد محقق اور نقاد کارہائے نمایاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال سے اردو دنیا کو ہونے والے نقصان کو غیرمعمولی قرار دیا۔

پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے ڈاکٹر قاضی عابد سے اپنی مختلف ملاقاتوں کا احوال بیان کیا ،اور کہاکہ ان کی علمی حیثیت کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی ساتھ بحیثیت سائنسدان حاضرین کو انسان کی اچانک موت کی طبعی وجوہات اور ان کے سدباب سے آگہی دی۔

ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے کہاکہ مرحوم کے قریب رہنے والا ہر شخص جانتا ہے وہ اپنے مضمون پر کامل دست گاہ رکھتے تھے۔لیکن قدرت نے انہیں مہلت نہ دی ۔ امر ربی پر یقین ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مرحوم کے ساتھ ہر فرد کا تعلق اور وابستگی اپنی اپنی مخصوص نوعیت کی تھی ،اور ان کی جدائی کا دکھ اور اس دکھ کا اظہار بھی ہر شخص اپنے تعلق کے تناظر میں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی کی وفات پر سیاست کرنا ایک منفی فعل اور مرحوم کے اقربا کو تکلیف پہچانے کے مترادف ہے، ایسا کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

ہماری روایات یہی ہیں کہ جانے والوں کے اچھے کاموں کو یاد کیا جاتا ہے ۔ اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی جائے۔

تقریب کے اختتام مجیب الرحمن نے ڈاکٹر قاضی عابد مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button