Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پراجیکٹ ریجنل پلان 9 کے فورتھ کوبارٹ کے آخری مرحلے کا انعقاد

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ اورک میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے باہمی تعاون سے جاری کردہ پراجیکٹ ریجنل پلان 9 کے فورتھ کوبارٹ کے آخری مرحلے کا انعقاد ہوا۔

جس میں ملتان چیمبر کے سابق سینیئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ محمد طفیل ، چیئرمین آئی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ، وائس پریذیڈنٹ چمبر آ ف کامرس سعدیہ علی اور فاونڈر ملتان میٹرز فلزہ ممتاز نے بطور جج کا کردار ادا کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے مقابلہ کے کامیاب امیدواران کا اعلان کیا، اور ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انٹرپرینیور شپ ہی معاشی بحران سے نکال سکتی ہے ،اور اعلان کیا کہ بہت جلد بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سٹارٹ اپس کے لیے مزید طلبا کی تعداد نکالی جائے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button