Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رحمان اللہ گرباز کی طوفانی اننگز، زلمی کو شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز اور روسی وینڈرڈیوسن کی طوفانی اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آبادیونائیٹڈ نے157رنزکا ہدف32گیند قبل حاصل کیا، رحمان اللہ گربازنے62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وین ڈرڈوسن نے42 رنز اسکور کیے، جبکہ آصف علی نے 13 گیندوں پر طوفانی29 رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال،جمی نیشم اورعثمان قادرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، کپتان بابراعظم نے شاندار نصف سینچری کرتے ہوئے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

محمد حارث نے بھی برق رفتار 40 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، دونوں بیٹرز کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور جلدبازی میں آؤٹ ہوتے گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبشر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، جبکہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button