Breaking NewsEducationتازہ ترین
عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے شیڈول کا اعلان

محکمہ سکولز نے عشرہ رحمت العالمین ﷺمنانے کےلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سکولوں میں عشرہ رحمت العالمین ﷺمنانےکافیصلہ کیا ہے، جس کےلئے ایونٹس کے شیڈول کاا علان کردیا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق 3 اکتوبر کو تحصیل سطح پر قرات و نعت ، اور تقریری مقابلے ہوں گے ، ڈسٹرکٹ کی سطح پر 5 اکتوبر کو ، محافل میلاد تمام سکولوں میں 7 اکتوبر کو ہوں گی، جبکہ اسی دن ڈویژنل سطح پر مقابلے ہوں گے ۔
صوبائی سطح پر 8 اکتوبر کو مقابلے منعقد کئے جائیں گے ، جبکہ 9اکتوبر مقابلوں کی مرکزی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی ۔