Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی ٹرانسفر پالیسی میں نرمی کردی گئی

تبادلوں کیلئے سکولوں میں کم از کم 3 ایلمنٹری سکول ٹیچر ہونا لازمی تھا، اب رولز کو تبدیل کرکے ای ایس ٹیز کی تعداد 3 سے کم کرکے 2 کردی گئی۔

80 طلباء پر اساتذہ کی تعداد 3 سے کم کرکے2 کردی گئی ہے ، جبکہ 120 طلبا پر 3 اساتذہ لازمی ہونے کی شرط عائد کی گئی۔

اس سے قبل سکولوں میں 120 طلبا پر4 اساتذہ ہونا لازمی تھے، سکولوں میں 2 ایس ایس ٹیز ہونے پر اساتذہ کو تبادلوں کی اجازت تھی۔

اب تبادلے کیلئے سکولوں میں 2 ایس ایس ٹیز کی شرط ختم کرکے ایک کردی گئی ہے، تبادلوں پر سے پابندی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جائے گی۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے ٹرانسفر پالیسی میں نرمی کاخیرمقدم کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button