Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خون کی ہولی عالمی ضمیر کے آگے سوالیہ نشان ھے : شاکر حسین شاکر

صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب، شاعر، دانشور اور کالم نگار شاکر حسین شاکر نے کہا ھے کہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی عالمی ضمیر کے آگے سوالیہ نشان ھے۔

ملتان آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کےلیے تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 75 برس سے کشمیر میں ناجائز ظالمانہ قبضہ جما رکھا ھے۔

اقوام متحدہ کی مظلوم کشمیریوں کےلیے حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود بھارت ان کے حق سے مسلسل انکاری چلا آرھا ھے۔

تقریب سے خطاب میں شاکر حسین شاکر نے کہا کہ اب عالمی دنیا نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر جبر اور استحصال کی کھلے الفاظ میں مذمت کرنا شروع کردی ھے۔

وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کے لوگوں کو بھی آزادی کا حق مل جائیگا۔

ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ بھارتی فورسز کرفیو اور پابندیوں کے ساتھ جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتیں۔

کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑا ھے اور ھمارے دل کشمیری بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ملتان آرٹس کونسل کی جانب سے تصویری نمائش کے ذریعے بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button