Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا ؛ گیلانی لا کالج: تین روزہ تحقیقی و تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان گیلانی لاء کالج میں تین روزہ تحقیقی و تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔

ورکشاپ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی، جس میں ماہرین قانون اور دیگر ماہرین ، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اور لاء کے طلباء طالبات کو جدید تحقیق کے اصول و ضوابط سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکول آف لاء قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمن ڈاکٹرائنل ریسرچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اس کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا جسے طلباء نے بے حد مفید اور اہم جانا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر قانون کے پیشے میں وکیل کے لیے ریسرچ ان لاء بائی دا لاء فار دی لاء ، وکیل کی تحقیق ہونا ریسرچ کہتے ہیں۔ ریسرچ کا یہ طریقہ ایک ریسرچر کے لیے پہلے سے طے شدہ ہے ۔ یعنی کہ ہم شعوری یا لا شعوری طور پر اپنی ریسرچ کا آغاز ہی ڈاکٹرائنل طریقے سے کرتے ہیں۔

اسی نقطہ نظر کو مزید واضح کرنے کے لیے انہوں نے روزمرہ زندگی سے کئی مثالیں دی۔ ریسرچ کے اس طریقہ کا رہمیں قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے اور پالیسی بنانے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطف نواز نے مقداری تحقیق پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتہائی آسان اور سلیس انداز میں مقداری تحقیق کے ہر نقطے پر روشنی ڈالی ۔

ریسرچ کا تعارف اور مقصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریسرچ سوچنے کے طریقہ کار کو کہتے ہیں اور یہ کہ اس کا مقصد کسی مسئلہ یا چیز کے تہہ تک پہنچنا ہوتا ہے۔ ایک اچھی تحقیق کے پیرا میٹرز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایک اچھی ریسرچ درست ، معقول اور منطقی ترتیب میں ہونے کے ساتھ ساتھ شواہد اور حقائق پر مبنی ہوتا ہے۔

ریسرچ کے لیے ضروری اجزاء بھی ریسرچ پراسس بنیادی ڈھانچہ سمجھتے ہوئے تحقیقی عمل بتانے میں ریسرچ کا ڈیزائن اور ماڈل تیار کرنا سیمپل منتخب کرنا ، پروپوزل کی تیاری اور اس کی منظوری اور اعداد و شمار کو جمع کرنا شامل ہیں ۔

ریسرچ پرابلم انتخاب کو حتمی شکل دینے پر بات کرتے ہوئے اس کے لیے ضروری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

پرنسپل گیلانی لاء کالج پروفیسر ڈاکٹر رمزی فاطمہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے آرگنائزر اور سپانسر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد طلباء اور محقیقین کے علم میں اضافہ کرتا ہے اور ان کو ریسرچ میںاستعمال ہونے والے جدید طریقو ں اور سافٹ ویئرز سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی تعلیم دوست سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کامیاب ورکشاپ منعقد کرانے پر کالج انتظامیہ کو سراہا اور بتایا کہ اس وقت جس جگہ وہ موجود ہیں وہاں انصاف سکھایاجاتا ہے انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ورکشاپ منعقد کرانے اور کالج کے طلباء کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

تقریب کے آخر میں سپیکرز کو اعزازی شیلڈز عطا کی گئیں، اور ورکشاپ کے شرکاء میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button