Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

گہری سانس لیں،،، یادداشت بہتر بنائیں

کیا آپ اپنی یادداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور جو بھی پڑھتے یا سنتے ہیں اس کی تفصیلات ذہن نشین کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایک بہت آسان چیز اس کو ممکن بناسکتی ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق یادداشت بہتر کرنے کے لیے گہری سانسیں لینا اپنا معمول بنالیں اس کے نتیجے میں آپ کی یادداشت دن بہ دن بہتر ہوتی جائے گی۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گہری سانس لینا جسم پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے اور ایک دفعہ ہی ناک سے سانس لینے سے دماغ مضبوط جبکہ یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ سانس لینے کے دوران دماغ کے حصوں ایمی گدالا اور ہپو کمپس پر مختلف اور ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کوئی سانس لیتا ہے تو دماغی حصوں کے عصبی خلیوں میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔
تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ جو لوگ گہری سانس لینے کو عادت بناتے ہیں ان کے لیے چیزوں کو یاد رکھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ رضاکاروں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ عادت یادداشت کے افعال کو بہتر بناتی ہے اور لوگوں کے لیے چیزوں کو یاد رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تیز رفتاری سے سانس لینے پر ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جسم پرسکون نہیں رہتا ، جبکہ گہری سانس لینا دماغی افعال پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button