Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ریسرچ بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ أف گریجویٹ سٹڈیز اور گریجویٹ ریسورس سنٹرکے زیر اہتمام بائر سیڈ ریسرچ ان پاکستان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹرگریجویٹ سٹڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم, ٹیسٹنگ آپریشن مینجر محمد وسیم سرور, ریسرچ ایگنونمسٹ محمد عثمان خان, سینئر فیلڈ اگرونومسٹ انسیکٹیسائڈ انڈیکیشن لیڈ جاوید یوسف, ڈین ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید, چیرپرسن فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر فاروق جبکہ آن لائن مس زنیرا انم(بائر بریڈنگ لیڈ) اور دیگر نے شرکت کی۔

سیمینار کے گیسٹ اسپیکر محمد وسیم سرور تھے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائر کا مشن اپنی پروڈکٹ بیچنا نہیں بلکہ صارفین کے مسائل کا حل دینا ہے کم وقت میں بہتر پیداوار دینے والی ورائٹیز جن میں چاول مکئی اور گندم شامل ہیں بائر پاکستان میں متعارف کروا چکا ہے ، اور مزید بہتر کام کرنے میں ہمہ وقت تیار ہے۔

سیمینار کے دوسرے گیسٹ سپیکرمحمد عثمان خان نے بائر پاکستان کے مکئ کے تحقیقاتی پروگرام کے بارے میں بتایا اور اس بات پربھی زور دیا کہ طلباء کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل سکلز ز بھی حاصل کرنے چائیں تاکہ طلباء ریسرچ اور جاب سیکٹر میں بہتر کام کر سکیں۔

آخر میں طلباء کے سوالات کے جواب دیے۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے سمینار کے آرگنائزر ڈاکٹر شعیب الرحمن،ڈاکٹر مرزا عابد محمود، ڈاکٹر راومحمد اکرام،ڈاکٹر عبدالرزاق،فرقان احمد اور ڈاکٹر عمر اکرم کا شکریہ ادا کیا کہ جی آر سی کے تحت انھوں نے بہترین سیمینار کا انعقاد یقینی بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں