Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کی دو یونیورسٹیوں میں ریذیڈنٹ آڈیٹر تعینات

ملتان کی دو یونیورسٹیز ایمرسن یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی میں عارضی طور پر آر اے ( ریذیڈنٹ آڈیٹر )تعینات کردئے گئے۔
جاری مراسلے کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں مستقل آر اے مسٹر ظفر اس وقت حج کی چھٹیوں پر ہیں ، 21جولائی تک لوکل فنڈ ملتان کے محمد زاہد آر اے کے فرائض سر انجام دیں گے، جبکہ لوکل فنڈ کے شوکت ریاض کو ایمرسن یونیورسٹی میں آر اے کا ایڈیشنل چارج دیاگیا ہے ۔