Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کے لئے بھی رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے اساتذہ کیلئے رہائشی منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس میں صوبہ بھر کے ایک ہزار اساتذہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹ دیئے جائیں گے۔
اساتذہ کو فلیٹ آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد تین لاکھ ہے، منصوبہ کی کامیابی پر مزید اساتذہ کے لئے رہائشی سکیم متعارف کروائی جائیں گی۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے آئندہ ماہ اس کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔