Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کپاس کی بحالی کمیٹی کی میٹنگ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں کپاس کی بحالی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے زمینداروں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر سید فخر امام نے زرعی یو نیورسٹی ملتان کی کاوشوں کو سراہا ، اور اس بات پر زور دیا کہ جو بھی تجاویز دی جائیں اس میں فوڈ سکیورٹی کو مد نظر رکھا جائے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے زمینداروں کی مختلف تجاویز پر سیر حاصل بحث کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ہم آپ سے رہنمائی اور تجاویز کی روشنی میں حکومت کو قابل عمل تجا ویز دینا چاہتے ہیں۔

پہلے کی طرح زرعی یونیورسٹی ملتان کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انکی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہےاور ان کے مسائل حکومتی سطح تک پہنچائیں گے۔

زمینداروں نے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔یہ کسان بیٹھک گزشتہ سال بہترین کپاس کاشت کرنے والے ذمہ داروں کی تھی۔فروری کاشتہ کپاس کی پیداوار 35 سے 40 من فی ایکڑ جبکہ اپریل اور مئی کاشتہ کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔زیادہ تر ٹرپل جین کاٹن لگانے کے حامی تھے ۔ اس کے علاوہ کپاس کے ساتھ مختلف فصلوں کے ساتھ اگانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

کپاس اور سرسوں، کپاس اور آلو ، کپاس مکئی و غیرہ اور گندم کے بعد کاشہ کپاس کے مسائل بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عابد حسین چیف ایگزیکٹیو پارب، چوہدری شہزاد صا بر، پروفیسر ڈاکٹر اقبال بندیشہ ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر رانا بنیامین، ڈاکٹر عمر اعجاز، ڈاکٹر محمد اشتیاق، فرقان احمد، ڈاکٹر رفیق شاہد اور زمیندار موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button