Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : قاسم بیلہ سکول میں سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

گورنمنٹ ہاٸی سکول قاسم بیلہ میں سالانہ امتحانات 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

اس موقع پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گٸے۔

تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر میاں یاسین رمضان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کورونا کی تکلیف دہ وبا کے بعد اس سال ہمیں پورا موقع ملا کہ ہم طلباء کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر سکیں، اور تمام اساتذہ اور طلبا نے جس لگن کے ساتھ اس سال اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں وہ قابل ستاٸش ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نمایاں کرگردگی دکھانے والے طلبإ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں انکاکہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اساتذہ اور طلبإ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرتے ہوۓ سکول کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈئیر ریٹاٸرڈ اقبال قریشی نے تاریخ پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوا کہا کہ یہ ملک بہت سی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، اور ہمیں اس آذادی کی قدر کرنی چاہیے۔

بحیثیت طالب علم یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ تعلیمی میدان میں عمدہ کارگرگی کا مظاہرہ کریں اور مستقبل میں وطن عزیز کے تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔

تقریب میں چوہدری صدیق، عاشق شاکر،چوہدری فاروق،ملک منظور سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button