Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نئے پنشن رولز: حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین پر قیامت ڈھادی

ڈپٹی ڈی او سیکنڈری (ر) رانا ولایت علی نے حکومت کی جانب سے پینشنرز کی کٹوتی کو ایک اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنشن رولز میں 02.12.24 سے مندرجہ ذیل ترامیم کی منظور ی دے دی گئی جو کہ زیادتی کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ 2011, 2015 اور 2022 کے ملنے والے ایڈہاک ریلیف بند کر دئیے گئے ہیں۔ پنشن کیلکولیشن موجودہ بنیادی تنخواہ کی بجائے گزشتہ تین سال کی اوسط بنیادی تنخواہ کے مطابق ہو گی۔

رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کی صورت میں 2 فیصد سالانہ کٹوتی ہو گی۔ پنشن کیموٹیشن 25 فیصد تک لی جا سکے گی۔ فیملی پنشن 10 سال تک محدود کر دی گئی جبکہ پنشن میں سالانہ اضافہ اس سال کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا 50 فیصد ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پینشنرز نے پاکستان میں مختلف محکموں کی کارکردگی کی بہتری اور پاکستان کا تاثر بہتر کرنے کیلئے اپنی زندگیاں صرف کیں لیکن حکومت کی جانب سے پینشنرز اور ان سے وابستہ انکے بچوں کو انکے جائز حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے ظالمانہ عمل کو بند کیا جائے تاکہ پینشنرز اپنا گذر بسر اچھی طرح کرسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button