Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں؛ سیکورٹی آفیسر تبدیل، ریٹائرڈ سرکاری افسر کی خدمات حاصل کرلی گئیں

زکریا یونیورسٹی حکام نے چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی آفیسر تبدیل کردیا اور ریٹائرڈ سیکورٹی آفیسر تعینات کردیا۔

جاری مراسلے کے مطابق محمد اعظم بھٹی ولد غلام مرتضیٰ بھٹی کو سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے، یہ تقرری ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہوگی جو کارکردگی کی بنیاد پر قابل توسیع ہے۔

نئی تقرری یونیورسٹی کے قوانین، ضابطوں اور قواعد کے مطابق ہوگی اور ضرورت ہونے پر ان میں ترمیم کی جا سکے گی، کنٹریکٹ کے دوران ملازمت ایک ماہ کے نوٹس یا ایک ماہ کی تنخواہ کے بدلے ختم کی جا سکتی ہے، جبکہ افسر بھی استعفیٰ کی صورت میں یہی طریقہ اختیار کرے گا۔

تقرری کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور پولیس ویری فکیشن لازمی قرار دی گئی، امیدوار کی تعلیمی اسناد اور تجربے کی ویری فکیشن ضروری ہے، جبکہ کسی بھی مرحلے پر دستاویزات جعلی ثابت ہونے کی صورت میں ملازمت ختم کر دی جائے گی اور ادا شدہ تنخواہیں بھی واپس لی جا سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقرری یونیورسٹی کے سیکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے، گزشتہ رات سیکورٹی آفیسر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button