Breaking NewsNationalتازہ ترین
ریٹائرڈ پنشنرز نے بجٹ کو ملازمین کےلئے ڈیتھ وارنٹ قرار دے دیا

بجٹ 2025-26 پر پنشنرز نے شدید تحفظ کا اظہار کیا ہے، ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی سید غفور علی شاہ اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 2025-2026 میں سرکاری ملازمین کی بڑھائی گئی تنخواہ کو انکم ٹیکس برابر کر دے گا اور ملازمین کا آ ج سے رونا دھونا سو فیصد جائز ھے۔
2 دسمبر 2025 سے قبل والے پنشنرز کو سات فیصد سے معمولی ریلیف ملے گا مگر 2 دسمبر 2025 کے بعد والے پنشنرز کی پنشن میں برائے نام اضافہ ھوگا۔
انہوں نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں انتہائی قلیل اضافہ کو بالخصوص چھوٹے سرکاری ملازمین کے لئے مستقبل کے لئے ڈیتھ وارنٹ قرار دیا ھے ۔