Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں ریٹائرمنٹ کی تقریب

رجسٹریشن برانچ تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام اللہ ودھایا اور محمد رمضان جانی کی ریٹائرمنٹ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں رجسٹریشن برانچ کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن دیانتدار ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔اور ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ہمیشہ بورڈ ملازمین کے ساتھ ہمیشہ قائم رہتاہے۔

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے صدر ملک نثار احمد نے کہاکہ جس طرح آپ نے دیانتداری اور لگن سے فرائض سر انجام دئیے ہیں، وہ دوسرے بورڈ ملازمین کے لئے مثال ہے۔

اس موقعہ پر رجسٹریشن برانچ کے رانا محمد تحسین نے کہاکہ تعلیمی بورڈ میں آپ کا گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یادگار ہے اور وہ ہم کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔

الوداعی تقریب سے اللہ ودھایا اور محمد رمضان جانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سینئرز اور جونیئرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے دوران سروس ہر ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

اس موقع پر ترجمان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ محمد الیاس نوناری ، جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین ، مجاہد عباس صدیقی، محمد الیاس صدیقی، شوکت کھوکھر، راؤ نعیم ، کنور طارق، جاوید محمد نوید، حسین طارق، علی عمران حیدر سلمان فدا اور دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button