Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے نائب قاصد کےاعزاز میں الوداعی پارٹی

واجد علی،نائب قاصد،سیکرٹری پرسنل سٹاف کے اعزاز میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ فدا حسین،محمد الیاس صدیقی، ڈاکٹر علی رضا، محمد منور پاشا،مجاہد حسین صدیقی ،سلیم رضا بلوچ، ظفر اقبال موہل،محمد یامین ،رانا نورالحسن، ناصر عباس شمسی،شیخ عمران حسین جنرل سیکرٹری ایمپلائز یونین کے علاوہ ایڈمن برانچ کے جملہ اہلکاران نے شرکت کی۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے واجد علی کو بے داغ سروس کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی، اور کہا کہ واجد علی نے زندگی کی ایک انگز ختم کی ہے ،اب زندگی کی اگلی انگز شروع کرنی ہے دُعا ہے کہ اللہ پاکواجد علی کو آئندہ زندگی میں صحت و سلامتی کے ساتھ خوش و خُرم رکھے ، دفتر کے مفاد میں اچھی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرونگا ۔

ادارے کی عزت اور وقار کیلئے کوشاں رہیں، انسان کا کردار ہی انسان کی عزت کا باعث ہے۔

ملازمین کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان،خُرم شہزاد قریشی نے کہا کہ بحثیت انسان ہم سب برابر ہیں، بورڈ کا ہر ملازم اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں، انھوں نے واجد علی کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ واجد علی نے اپنی زندگی کے 42 سال دفتر خدمات سرانجام دی ہیں ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اختتام پرسیکرٹری و دیگر آفیسران نے واجد علی کو یادگاری شیلڈ ،تعریفی سرٹیفکیٹ،پھولوں کا گلدستہ اور چیک دے کر پُر تپاک طریقہ سے الوداع کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button