Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نہم کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے ملتوی ہونے والے نویں کے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔

پی بی سی سی سے منظوری کے بعد ملتان بورڈ نے نویں کے پرچوں کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، جس کے مطابق 17 مئی کو ترجمہ القرآن، 18 کو کیمسٹری اور 19 مئی کو اسلامیات کا پیپر لیا جائےگا۔

اس سلسلے میں بورڈ چیئرمین حافظ قاسم کا کہنا ہے کہ نہم جماعت کے ملتوی پیپرز لینے کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

امیدوار پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر اپنے گروپ میں تشریف لائیں گے۔ امیدواروں کو نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ جو بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

امیدوار کے پاس موجود پرانی رول نمبر سلپس بھی قابل قبول ہوں گی۔چونکہ رول نمبر سلپس بھیجنے کا وقت بہت کم ہے، لہٰذا تمام طلباء کو ان کے داخلہ فارم میں دیئے گئے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس بھیج دیا جائے گا۔

عملی شیڈول میں بھی اسی کے مطابق نظر ثانی کی جائے گی اور ان تاریخوں کے پریکٹیکلز کو متعلقہ بورڈ اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق دوبارہ ترتیب دیں گے۔

طلباء اپنے گروپس کے مطابق پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر اپنی پرانی رول نمبر سلپس کے ساتھ پرچے دے سکیں گے، اور ساتھ ہی نظر ثانی شدہ رول نمبر سلپس بورڈ کی آفیشل ویب سائٹس سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button