Breaking NewsEducationتازہ ترین
سردی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ سکولز نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردئیے

محکمہ سکولز نے سردی کی شدت کے پیش نظر سکولز کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔
پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق اسکولوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔
خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے، خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت 15 فروری تک رہے گی۔