Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے

اوقات کار عید الفطر کی تعطیلات کے بعد نافذ العمل ہوں گے، جس کے مطابق سنگل شفٹ سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے،چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی،سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ میں صبح 8 بجے سکول لگے گا، چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی،ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
سکینڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 1بجے لگے گا، چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی،سکینڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔
مذکورہ نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا، ہوا 15 اکتوبر تک نافذ رہے گا، 15 اکتوبر کے بعد موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار جاری کیے جائیں گے۔