"سوشل انٹرپرپینورشپ کے ذریعے رزق حلال” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام "سوشل انٹرپرپینورشپ کے ذریعے رزق حلال” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار الغزالی ہال میں منعقد ہوا، تقریب میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ طلباء کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عملی مہارتیں فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے انٹرپرپینورشپ اور ہنر مند تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور اخوت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ تعلیم کے فروغ اور مستحق طلبہ کی معاونت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو گراں قدر خدمات کے اعتراف پر انہیں پرائڈ آف پاکستان ایوارڈسے نوازا اپنے خطاب میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رمضان کی سربراہی میں ایمر سن یونیورسٹی نے بہت کم وقت میں اپنا مقام بنایا ہے۔
یونیورسٹی میں ڈیجیٹل سٹوڈیو ، ڈیجیٹل بلیٹن، بلاک چین ٹیکنالوجی، ہولو گرام اینڈ ورچوئل ریلیٹی ، ایکوا کلچر ، گرین ہائوس بیلٹ ، یونیورسٹی میں جاری آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات میں پروگرامز اس علاوہ آرٹیزنل ہنی ،ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ، طلباء و طالبات کےلئے انتہائی کم فیس میں معیار ی تعلیم کی فراہمی ، بائیو میٹرک اٹینڈنس، آن لائن امتحانات ، جدید آئی ٹی لیب جیسے منصوبے قابل ستائش ہیں، جس تیزی سے ایمر سن یونیورسٹی ترقی کر رہی ہیں میں یقین سے کہتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ایمر سن یونیورسٹی کا پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوگا۔