Breaking NewsNationalتازہ ترین

نشتر ہسپتال میں سٹرکوں کی تعمیر مکمل، 10 ملین خرچ ہوئے

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے نشتر ہسپتال میں 10 ملین کی لاگت سے نئی سڑکوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں سڑکوں کی تکمیل پر افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ایکسیئن روڈز ہمایوں مسرور بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر آنیوالے عوام کی سہولت کیلئے ڈیڑھ کلومیٹر روڈز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ،جبکہ مریضوں کے ورثاءکیلئے نئے بنچ اور سایہ دار مقامات کو بھی تعمیر کیا گیاہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خطے کے اس تاریخی ہسپتال کو مثالی بنانے کیلئے سرگرم ہیں، روڈز پر کیٹ آئیز سمیت جدید روڈ فرنیچر کے تقاضے بھی پورے کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نشتر کی پارکنگ کے دیرپا حل کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے، جبکہ نشتر ہسپتال میں کروڑوں کی لاگت کے مزید منصوبے بھی زیر تکیمل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں