Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ریلوے پولیس سوتی رہی، ملتان سٹیشن پر ڈکیتی کے واردات ریزرویشن آفس لٹ گیا

نامعلوم ڈکیت ملتان کینٹ اسٹیشن کے ریزرویشن آفس کی عمارت میں موجود نجی ٹرین کے ریزرویشن کاؤنٹر کے سیف سے ساڑھے تین لاکھ روپے لے اڑے، نجی کمپنی کے منیجر کی درخواست کے باوجود ریلوے پولیس نے پرچہ درج نہ کیا، واردات کے وقت ڈیوٹی پر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب سوا12بجےکے قریب3نامعلوم چور ریلوے ریزرویشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور نجی ٹرین مہر ایکسپریس کے ریزرویشن کائونٹر میں پڑے سیف کو کاٹ کر اس میں موجود ہفتہ اور اتوار کی آمدن ساڑھےتین لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

واردات کی مکمل ریکاڈنگ سی سی ٹی وی کیمروں میں موجود ہے جس میں چوروں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جنھوں نے منہ چھپارکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واردات کے وقت کوئی ریلوے پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ نجی کمپنی کے ریزرویشن آفس سے ملحقہ ریلوے ریزرویشن آفس میں بھی لاکھوں روپے کا قیمتی الیکٹرونکس سامان موجود تھا۔

نجی کمپنی کے ڈائریکٹر نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ ریلوے پولیس ملتان کو درخواست دے دی ہے تاہم تین روز گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button