Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب پور میں چوروں نےصفایا کردیا، پولیس نے فنگر پرنٹس لیکر تفتیش شروع کردی

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب پور میں پھر چوری کی واردات ہوگئی ، چوروں نے لاکھوں روپے کی برقی تنصیبات چوری کرلیں اور اس کےعلاوہ 9 کمپیوٹر بھی چوری کرلئے گئے، جن کی مالیت کا اندازہ لگانے کے لئے ایچ ای ڈی حکام نے کام شروع کردیا ہے ۔

چوری کی اطلاع پر ڈائریکٹر کالجز اور ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسرڈاکٹر فرید شریف موقع پر پہنچ گئے ، اور پولیس کو طلب کیاگیا واقعہ کی تفصیل بتائی گئی۔

بعد ازں ڈائریکٹر کالجز نے فرانزک پولیس کو بلالیا جس نے فنگر پرنٹس لیکر تحقیقات شروع کردیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب پور کالج میں چوری کی دوسری واردات ہے پولیس کی سست روی کی وجہ سے یہ دوسرا واقعہ ہے یہ کالج آبادی سے دور ہے جس کے لئے بڑی سیکورٹی کی ضرورت ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button