Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ملتان : "آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پیداوار میں بہتری” کے موضوع پر سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام کپاس کی پیداوار اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پیداوار میں بہتری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جو کہ برٹش کونسل، پولی ماؤتھ یونیورسٹی ( یوکے ) نارتھ میریا یونیورسٹی برطانیہ،لمز یونیورسٹی پاکستان اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے مابین ریسرچ پروجیکٹ کی تکمیل ہونے پر کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیا) نےکی۔

اس سمینار میں ماہرین نے کہا کہ کپاس کی پاکستان میں اہمیت اور پاکستان میں کیسے کپاس کی بہتر کاشت اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کپاس کے پتہ مروڑ وائرس کو کیسے ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور وائرس کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر آسیہ (یوکے) ڈاکٹر خالد (یوکے) ڈاکٹر مشتاق احمد گل، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر عائشہ حکیم اور ڈاکٹر سیف اللہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں