Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

روٹری ایویول گروپ کے وفد کی سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب سے ملاقات

روٹری ایویول گروپ کے وفد روٹری انٹر نیشنل کے زونل کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب محمد سلیم ناصر کی قیادت میں محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر سے ملاقات کی، جس میں تعلیم کے فروغ، ٹرانس ایجوکیشن، اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا مقصد سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مؤثر اشتراکِ عمل قائم کرنا تھا تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی و فنی مہارتیں بھی فراہم کی جا سکیں۔

روٹری ایویول گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر ایسے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف کلاس روم کی سطح پر تعلیم دی جائے بلکہ انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ، ووکیشنل ایجوکیشن اور ہنر مندی کے شعبوں میں بھی مواقع فراہم کیے جائیں۔ گروپ نے اپنے ممکنہ منصوبہ جات کا خاکہ بھی پیش کیا اور ان کے نفاذ کے لیے محکمہ کی مکمل سرپرستی کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقع پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے روٹری ایویول گروپ کے جذبے کو سراہا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

محکمہ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن خواجہ مظہر الحق اور ڈپٹی سیکرٹری حنا چوہدری کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، جو روٹری گروپ کے ساتھ آئندہ روابط، میٹنگز اور منصوبہ بندی میں مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

یہ قدم دونوں اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور تیز تر پیش رفت کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ جبکہ اس وفد میں چوہدری جاوید اختر میو،عائشہ غازی بھی ہمراہ تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button