Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کےلئے گول میز کانفرنس

چیئرمین گرینڈ الائنس عبدالرزاق بلو چ کی سربراہی میں پنجا ب کے نمائندگان میں وائس چیئرمین گرینڈ الائنس پنجاب شاہدرضوان،سرپرست اعلیٰ گرینڈالائنس پنجاب رانامحمد اقبال،جنرل سیکرٹری ٹیوٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان راؤ عطا ء اللہ،غلام فرید جی سی ٹی لیہ،عدیل عباس جی سی ٹی سیالکوٹ، ابرار اشرف جی سی ٹی سیالکوٹ،دلشادمنظورجی سی ٹی سیالکو ٹ،عتیق الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈائریکٹر آفس لاہور،محمدنویدجی سی ٹی گجرات،محمدعاصم جی سی ٹی گجرات،ایا زصادق جی سی ٹی اٹک، محمداکمل سانگلہ ہل، محمدعمران مہدیGSPCT گجرات، طاہرجا وید جی سی ٹی ٹیکسلا، سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا لاہور پنجاب اخترعباس بھر وانہ سے کانفرنس روم ٹیوٹا آفس میں تقریباً 2 گھنٹے ملاقات رہی۔

جس میں 15%, 25% کے علاوہ ٹیوٹا ملازمین کے تمام معاملات پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔

ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج جاری

انہوں نے ملازمین کی پرو موشن،جی پی فنڈ،میڈیکل کارڈجیسے مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ، اس کے بعدتقریبا ً35 منٹ چیئرمین ٹیوٹا پنجاب لاہور مامون جعفر تارڑ سے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اُن سے میٹنگ میں ون پوائنٹ ایجنڈا ٹیوٹاملازمین / PASIC ملازمین کوجون2021 سے 25% اور یکم مارچ2022 سے15% دینے کامطالبہ کیا دہرایاگیا۔

جس پر چیئر مین ٹیوٹا صاحب سے بڑے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ بہت جلدٹیوٹاملازمین کوخوشخبری سنیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف منسٹرپنجاب پر ویزالہٰی صاحب سے میری بات ہوگئی ہے اور سمری انہیں دے دی گئی ہے۔چنددنوں میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج آپ کاحق ہے تمام معاملات کومدنظر رکھتے ہوئے گرینڈالائنس پنجاب نے مشترکہ فیصلہ جاری کیا کہ ہمارااحتجاج اسی طرح جاری رہے گا، اورٹیوٹاملازمین کاٹیوٹا سیکرٹریٹ لاہورمیں دھرنا ہونے کافیصلہ مؤخرکیا ہے، اور پُر امن احتجاج جاری رہے گا۔

اگر ملازمین15% اور25% کانوٹیفکیشن آنے والے دنوں میں نہیں ہوتا تواحتجاج شدت اختیارکرسکتاہے۔

کل مورخہ 01-09-2022 کو جی سی ٹی ملتان کی لائبریری میں عہدیداران گرینڈ الائنس، عہدیداران آل پا کستان کلر کس ایسو سی ایشن ٹیکنیکل ایجو کیشن ملتان ساؤتھ اور ٹیوٹا ٹیکنیکل ٹیچر ز ایسو سی ایشن کا مشترکہاجلا س ہو گا۔

گرینڈا لا ئنس کے پنجاب بھر سے نمائندے وڈیولنک کے ذریعے اجلا س میں شامل ہونگے۔

جس میں احتجاج کے حوالے سے مزید فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں