Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیم ورک نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، روسو رائیلی

ملتان سلطانز کے بلےباز رئیلی روسوکا کہنا ہے کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کنڈیشن بہتر ہوگئی تھی ،احسان اللہ نے ایک یادگاری سپل کرایا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ٹیم پلان کی بدولت میچ میں کامیابی ملی، احسان اللہ احسان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسو کاکہنا تھا کہ پہلی اننگز میں گیند تیز ہورہا تھا جس کی وجہ سے بالرنے خصوصا احسان نے اچھے بال کئے ، وکٹ پر بیٹنگ آسان نہیں تھی تاہم پہلی اننگز کی نسبت ہمیں رنز بنانے میں آسائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، کپتان ملتان سلطانز

ان کاکہنا تھا کہ ملتان میں دوبارہ کھیل کر اچھا لگا، سری لنکا میں لیگ کھیل کر آرہا ہوں، اس لےلئے گیمز سےٹچ تھا ، مگر ملتان کے کراؤڈ کی بات الگ سے ہے خوشی ہے ، ملتان سلطانز کی جیت میں کردار اداکیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : ملتان کے سلطانز جیت کی راہ پر گامزن، پہلا میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا

میچ کی کنڈیشن آسان نہیں تھی ، گیند قدرے نیچی آرہی تھی کوئٹہ کے بالرز اچھی بالنگ کرائی مگر بال بیٹ پر آرہا تھا، اس لئے رنز بھی بنتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر دن سنڈے نہں ہوتا ہوسکتا ہے کہ اس دن شان اور رضوان سکور کردیں، کوئی اور پرفارمنس دکھا دے ہم جیت پر نظر رکھتے ہیں، اور بہتر پر فارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کیرئر ببسٹ بالنگ کرائی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ہمیں اس نوجوان فخر ہےش اس نے 150 کی سپیڈ سے بالنگ کرائی ۔

اس کے لئے بہت سے نیک خواہشات ہیں وہ ترقی کی منزلیں طے کرے، انہوں نے پاکستان لیگ کو ورلڈ نمبر لیگ کہتے ہوئے کہ پی ایس ایل میں بالنگ ، بیٹنگ اور وکٹ شاندار ہے ،جس میں شائقین کی دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں