Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رائل ارچرڈ ملتان نے سرگودھا کو 37سکور سے ہرا دیا

رائل ارچرڈ ملتان میں رائل سپر لیگ کے تیسرے روز رائل ارچرڈ ملتان نے سرگودھا کو 37سکور سے ہرا دیا ۔

اس میچ میں میں آف دی میچ کا سہرا فہد میاں چنوں کے سر سجا ، جبکہ دوسرا میچ لاہور سمارٹ سٹی لاہور اور ایچ آر ایل ملتان کی ٹیموں کے درمیان رات گئے تک جاری رہا ۔

آج کے میچ میں رائل ارچرڈ ملتان کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، جسے رائل ارچرڈ ملتان کے ڈپٹی جی ایم نوید سہرانی لیڈ کر رہے ہیں۔

قبل ازیں رائل ارچرڈ ملتان کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ر)نادر حسین ،جی ایم سیلز مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبد الروف ،سرور اقبال کھوکھر نے یاد گاری شیلڈ دی اور مین آف دی میچ کو شیخ سرفراز اور سردار صفدر حسین نے کیش پرائز دیا۔

رائل سپر لیگ 6نومبر تک مسلسل جاری رہے گی، اور فائنل میچ کے بعد فیملی سپر گالااور میوزیکل نائٹ ہوگی۔

جسمیں ملکواور ساحر علی بگا پرفارم کرینگے اس میوزیکل نائٹ میں داخلہ فری بزریعہ انٹری پاس ہو گا

سپر لیگ کے میچ دیکھنے کے لئے روزانہ آنے والوں کو بزریعہ قرعہ اندازی روزانہ انعامات دئے جارہے ہیں ۔

دریں اثناءرائل ارچرڈ ملتان میں رہائش اختیار کرنیوالے پہلے رہائشی پروفیسر ڈاکٹر سید بلال حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رائل ارچرڈ میں ایسی سمارٹ سہولیات میسر ہیں، جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا ۔
انہوں نے کہا کہ رائل رچرڈہائوسنگ سوسائٹی نے توقعات سے زیادہ جدید ترین سہولیات فراہم کی ہیں جس کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button