رائل سپر لیگ کے میلے کا اختتام آن پہنچا

پانچویں رائل سپر لیگ کا میلہ آج اتوار کی رات میوزیکل نائٹ کے ساتھ اختتام پزیر ہو گا ۔
سپر لیگ کا فائنل آج دوپہر 2 بجے لاہور سمارٹ سٹی لاہور اور حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ ملتان کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔
بعد ازاں رات 8 بجے فیملی گالا اور گرینڈ میوزیکل نائٹ ہوگی۔
جس میں ملک کے نامور گلوکار ساحر علی بگا اور ملکو پرفارم کرینگے، میوزیکل نائٹ میں شرکت کے لئے داخلہ فری لیکن بذریعہ پاس ہو گا۔
ایونٹ کے اختتام سے ایک روز قبل بچ انٹر نیشنل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جسمیں مختلف امراض کے ماہرین ڈاکٹر نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا، اور ادویات فراہم کیں۔
قبل ازیں رائل ارچرڈ ملتان کے جی ایم سیلز مارکیٹنگ ملک عبد الرؤف اور ڈپٹی جی ایم سرور کھوکھر نے فائنل میں پہنچنے والی لاہور سمارٹ سٹی کے مین آف دی میچ کو کیش پرائز دیا، اور ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک عبد الرؤف نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ھے، اور رائل ارچرڈ کے رہائشیوں کو تفریح اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بچ انٹرنیشنل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں رائل کرکٹ گراؤنڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔