Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پیشہ وارانہ امور کی خوش اسلوبی سے انجام دہی وقت کا تقاضا ہے:جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے ریجنل آفس کی برانچز ہیڈ سے میٹنگ کی۔

میٹنگ میں اے۔ڈی۔آئی۔جی سعدیہ سعید،ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد،پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و منسٹیرئیل سٹاف اپنی استعداد کا ر میں اضافہ کریں، اور اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی خوش اسلوبی سے کریں تاکہ عوام الناس کے مسائل حل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن پولیس اہلکاروں کے تبادلہ جات ہوچکے ہیں ان کو دفاتر سے فوری ریلیز کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر ریجن لیول کا عکاس ہوتا ہے آ پ کا طرز عمل ایسا ہو کہ دیگر پولیس دفاتر آ پ کو فالو کریں اور آپ کے کام کی تعریف کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button