آر پی او کی کسٹمز افسروں سے ملاقات

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے کسٹمز افسران نے ملاقات کی، ملاقات میں کلکٹر کسٹمز ملتان عمران احمد چوہدری، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ملتان شفیق الرحمن، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ملتان ریحان اکرم اور اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز تنویر احمد شریک تھے ۔
ملاقات کے دوران ملتان ریجن میں غیر قانونی غیر ملکی درآمدی سامان پر کارروائی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کو سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سامان کی غیر قانونی درآمد سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے اور ملکی صنعت کے فروغ میں سمگل شدہ اشیاء روکاوٹ کا باعث بنتی ہیں اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کو ہمہ وقت پولیس کی معاونت حاصل رہے گی ۔
کلکٹر کسٹم ملتان عمران احمد چودھری نے کہا کہ پولیس کی معاونت سے محکمانہ کام کے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں