Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پتنگ فروشی، پتنگ سازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کا فیصلہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا, جس میں سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر اور ایس ایس پی آپریشن ملتان حسام بن اقبال بھی شریک تھے ۔
جبکہ ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز ،ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس،ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اور جرائم کی نوعیت اور پولیس کی طرف سے اقدامات پر غور کیا گیا ۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے، سنگین مقدمات کی تفتیش سینیئر افسران خود مانیٹر کریں اور میرٹ و حقائق پر مقدمات کو یکسو کرائیں۔

عدالتوں میں مقدمات کے چالان مکمل بھجوائیں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم میں پولیس کارروائی بلاتاخیر کی جائے، اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور نمونے حاصل کرنے میں کوتاہی نہ برتی جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشی سمیت دیگر منظم جرائم کے خاتمہ کے لیے متحرک رہیں، اور سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے کمیونٹی پولیسنگ اپنائیں پتنگ بازی ،پتنگ فروشی، پتنگ سازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں ل، وگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے ہدایت کی کہ جو مقدمات پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹس کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں پنجاب فرانزک لیب سے نمونوں کی تجزیہ رپورٹس کا جلد حصول ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کا ہر صورت استعمال کیا جائے تاکہ حاضری کو مانیٹرکیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں اور 15 پکار کال پر ریسپانس میں تاخیر نہ کی جائے، اور 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ پولیس سروسز کے معیار میں بہتری کے لیے کوشاں رہیں افسران تھانوں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔

دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین سے ملیں کسی سفارش کے بغیر ان کی شکایت سن کر حل کے اقدامات کریں، اور اپنی نوکری کو عبادت سمجھ کر انجام۔دیں کیونکہ لوگوں کی جان و مال کو تحفظ دینا اور انصاف دینا بھی عبادت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button