Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

یوم علی پر جلوس اور مجالس کا سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کی طرف سے ملتان ریجن میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالےسے جلوسوں اور مجالس کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

ریجن بھر میں 14 جلوس نکلیں گے اور 83 مجالس منعقد ہوں گی۔ جلوسوں کی حفاظت کیلئے 1935 پولیس افسران و اہلکاران تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ مجالس کی حفاظت 684 پولیس افسران و اہلکاران کریں گے ۔

ریجنل پولیس آفیسر نے ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ریجن بھر میں جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، تمام پولیس افسران و اہلکاران کو پابند کریں کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا کوتاہی ہر گز نہ برتی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button