Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان ؛ ریجنل پولیس آفیسر کا اردل روم :متعدد افسروں کی سزائیں برقرار

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے اردل رو م میں پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی، اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے انسپکٹر ارشاد حسین اور سب انسپکٹر فیضان قیوم کی اپیلیں میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دیں ۔

انسپکٹر تنویر احمد خالد کی سروس ضبطگی ایک ماہ،انسپکٹر زوار حسین اور انسپکٹر ارشاد حسین کی روکے جانے ترقی ایک سال،سب انسپکٹر فیضان قیوم سروس ضبطگی چھ ماہ کی اپیلیں میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئیں ۔

انسپکٹر ارشاد حسین کی سزا شنشور ،سب انسپکٹر عامر سہیل کی سزا شنشور،سب انسپکٹر خالد محمود کی سروس ضبطگی دو سال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاشق حسین کی سروس ضبطگی ایک ماہ،جونئیر کلرک محمد وسیم کی سزا تنزلی تنخواہ تین سال کو ایک سال میں تبدیل،کانسٹیبل ریاض حسین کی تنزلی تنخواہ ایک درجہ،کانسٹیبل ریاض احمد کی سروس ضبطگی دوسال،کانسٹیبل محمد عرفان کی روکے جانے ترقی ایک سال،سابقہ کانسٹیبل شمشیر اقبال اور سابقہ کانسٹیبل خرم اعجاز کی سزا برخاستگی ملازمت کو تنزلی تنخواہ ایک سال میں تبدیل کیا ۔

کانسٹیبل سجاد حسین کی روکے جانے ترقی ایک سال اپیل میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران قانون اور ضابطے کے مطابق دائرہ اختیار میں رہتے ہوئےکام کریں ، اختیارات سے تجاوز پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button