Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سخت احتسابی عمل پولیس آفیسر ان کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے ، جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے دفتر میں اردل روم کے دوران پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، اور احکامات جاری کیے۔

اس دوران ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل تسلسل سے جاری رہتا ہے ۔خلاف قانون و ڈسپلن کام کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اچھا کام کرنے پر انعام سے نوازا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سخت احتسابی عمل پولیس افسران کو ڈسپلن کا پابند بناتا ہے اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں انسپکٹر ارشاد حسین کی اپیل برخلاف سنشور میرٹ پر اور بروقت نہ ہونے پر خارج کی گئی۔

سب انسپکٹر محمد صابر ملتان کی سزا سروس ضبطگی ایک سال ، دوسری اپیل سروس ضبطگی چھ ماہ میرٹ پر اور بروقت نہ ہونے پر خارج کی گئی ،سب انسپکٹر غلام سرور ملتان کی سروس ضبطگی دو سال میرٹ پر اور بروقت نہ ہونے پر خارج کی گئی ٹی اے ایس آئی شہباز حسین وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی ایک سال میرٹ پر اور بروقت نہ ہونے پر اپیل خارج کی گئی۔

ٹی اے ایس آئی محمد اکرم لودھراں کی اپیل سزا جرمانہ دو ہزار، دوسری اپیل سزا جرمانہ دو ہزار اور تیسری اپیل سزا سنشور میرٹ پر اور بروقت نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار احمد وہاڑی اور کانسٹیبل محمد اکبر کا شو کاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا، تاہم انہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نائب پی ایس ( پرائیویٹ سیکٹری ) حسن عباس ، جونئیر کلرک انچارج ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم الفیصل عمران اور نائب قاصد ( ریکارڈ کیپر ) محمد خالد کو دو دو ہزار روپے نقد اور سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button