Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

قانون کی بالادستی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔جاوید اکبر ریاض

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے اردل روم میں پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، اور احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں ، اختیار سے تجاوز پر محکمانہ سزاؤں کا سامنا رہتا ہے اور سزاؤں کی وجہ سے ان کی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دیتے ہوئے میرٹ پر عوام النا س کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ، اور بغیر کسی طمع نفسانی کے اپنے فرائض سرانجام دیں پولیس افسران اپنے فرائض دیانتداری اور فرض شناسی سے سر انجام دے کر دنیا و آخرت میں سرخروہوسکتے ہیں۔

اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں انسپکٹر محمد ذاکر خانیوال کی اپیل سروس ضبطگی کو جرمانہ پانچ ہزار میں تبدیل،سب انسپکٹرمحمد اسماعیل ملتان کی تین اپیلیں روکے جانے ترقی ایک سال کو جرمانہ دوہزار، روکے جانے ترقی ایک سال کوسنشوراور روکے جانے ترقی ایک سال کومیرٹ پر نہ ہونے پر خارج،سب انسپکٹر ظہور احمد وہاڑی کی اپیل سروس ضبطگی میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،سب انسپکٹربشیر احمد وہاڑی کو سزا سنشور دی،سب انسپکٹرخالد حسین وہاڑی کی دو اپیلیں برخلاف سزا سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،سب انسپکٹرشکیل اختر وہاڑی کی دو اپیلیں برخلاف سزا سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، سب انسپکٹرعامر سہیل خانیوال کی اپیل برخلاف سزا سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،سب انسپکٹراخلاق احمد خانیوال کی دو اپیلیں برخلاف سروس ضبطگی میرٹ پر ہونے پر منظور کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

ریٹائرڈ سب انسپکٹر عرفان انور لودہراں کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی کو جرمانہ پانچ ہزار میں تبدیل،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد یسین ملتان کی اپیل برخلاف تنزلی عہدہ میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد آصف وہاڑی کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی میرٹ پر نہ ہونے پر خارج، اسسٹنٹ سب انسپکٹرفضل عباس خانیوال کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی کو سزا سنشور میں تبدیل جبکہ اپیل برخلاف سروس ضبطگی میرٹ پرہونے پر منظورکرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد عارف خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی بروقت اور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد یامین لودہراں کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی ایک سال کو سزاسنشور میں تبدیل جبکہ برخلاف جرمانہ پانچ ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد آصف لودہراں کی اپیل برخلاف جرمانہ 9500/-کو سزا سنشور میں تبدیل،اسسٹنٹ سب انسپکٹرسیف الرحما ن لودہراں کی اپیل برخلاف تنزلی تنخواہ ایک سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،ہیڈ کانسٹیبل محمد احسن خانیوال کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی میرٹ پر ہونے پر منظور، جبکہ اپیل برخلاف سروس ضبطگی کوسزا سنشورمیں تبدیل،ہیڈ کانسٹیبل محمد ابرار خانیوال کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی ایک سال کو جرمانہ دوہزار میں تبدیل جبکہ اپیل برخلاف سروس ضبطگی میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور لودہراں کی اپیل برخلاف جرمانہ پانچ ہزار میرٹ پر ہونے پر منظورکرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

کانسٹیبل محمد جنید وہاڑی کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی کو سزا سنشور میں تبدیل،کانسٹیبل بدررضا اشرف وہاڑی کی اپیل برخلاف جرمانہ پانچ سو میرٹ پر نہ ہونے پر خارج،کانسٹیبل محمد عامر وہاڑی کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی میرٹ پر ہونے پر منظور،کانسٹیبل ندیم وہاڑی کا شوکاز نوٹس داخل دفتراور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت۔

کانسٹیبل محمد امتیاز لوہراں کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی ایک سال میرٹ پر ہونے پر منظورکی اور احکامات جاری کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں