Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جرائم کے نت نئے طریقوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس بھی اب جدید خطوط پر کام کر رہی ہے: آر پی او

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ جرائم کے نت نئے طریقوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس بھی اب جدید خطوط پر کام کر رہی ہے، اور اس حوالہ سے پولیس کی کوششیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افسران نہ صرف خود جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ رہیں اور اسے استعمال میں لائیں، بلکہ تفتیشی افسران سمیت تمامپولیس افسران کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دیں۔

یہ بات انہوں نے ملتان ریجن کے پولیس افسران کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کنٹرول اور جرائم۔پیشہ پر جلد قابو پانے میں جدید ٹیکنالوجی معاون ہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں حفاظتی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا، اور پولیس کو معمول کے فرائض بھی انجام دینا ہیں۔

سحری افطاری اور تراویح کے اوقات میں گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں ، تمام افسران فیلڈ میں رہیں۔

افطاری کے اوقات میں ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے حکمت عملی بنائیں اور عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کو فوری گرفتار کریں سزا مکمل کرکے جیلوں سے رہائی پانے والے مجرمان کی بھی مانیٹرنگ کی جائے، تاکہ یہ لوگ جیل سے رہا ہو کر دوبارہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بن سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مقدس میں شرپسند عناصر پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے ، ضلعی پولیس سربراہان، ایس پیز،سرکل آ فیڈرز اور ایس ایچ اوز گشت پر نکلیں اور پولیس کی موجودگی سے لوگوں میں احساس تحفظ اجاگر ہو اس طرح جرائم کی شرح میں بھی کمی آئیگی ۔

انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی کسی مشکوک شخص ، شے ، یا غیر قانونی کام کے بارے میں فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں جرائم پیشہ عناصر عناصر کی سرکوبی کے لیے ملتان ریجن پولیس ہمہ وقت مصروف عمل رہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں