Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آر پی او کا سٹی ٹریفک پولیس کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے سٹی ٹریفک پولیس آفس کا دورہ کیا۔
سی ٹی او ملتان جلیل عمران نے استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آر پی او نے پولیس ایف ایم 88.6 ایپ کا افتتاح کیا ، انہوں نے کہا کہ ایف ایم ایپ کے ذریعہ ملتان پولیس کی آواز پوری دنیا میں سنی جا سکے گی اور لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی سمیت مفید معلومات میسر آئیں گی اور کمیونٹی پولیسنگ میں مدد ملے گی ۔

آر پی او ایف ایم پر سامعین کے ساتھ آن لائن مخاطب ہوئے اور گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ بہتر رابطہ سے ہم مثبت معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے فلیٹ اور سی ٹی او دفتر کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا ، عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نےنیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے ٹریفک کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی، اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی پوری ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور کام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button