Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے پولیس لائن ملتان کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے پولیس لائن ملتان کا دورہ کیا ۔

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نمرین منیر بھی ہمراہ تھیں ۔

ریجنل پولیس آفیسر نے کوآرٹرگارڈ، شہید محل،کوت، ایم ٹی سیکشن، ٹیئر گیس سٹور،ڈرائیونگ سکول، میس ہال اور کینٹین کا بھی معائنہ کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس لائنز میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس لائنز اور رہائش گاہوں کی صفائی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس لائنز کے تمام دفاتر، بارکس اور رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کی جائے ، انہوں نے کینٹین کی صفائی اور اشیا کے میعار کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

جمنیزم کے معائنہ کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ جیمنیزیم کی سہولت سے بھر پور استفادہ کیا جائے تاکہ افسران اور ملازمین کی فٹنس میں بہتری آسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button