Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے درخت لگانا ناگزیر ہیں ۔ رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے اپنے دفتر کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔ پودا لگانے پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آ لودگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے ، تاکہ بڑھتی ہوئی آ لودگی پر قابو پایا جا سکے ۔

موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ درخت لگا کر آ نے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کر سکتے ہیں ۔

اس لیے ضروری ہے کہ انفرادی طور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ، اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری مہم ماحولیاتی آ لودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے ضلعی پولیس سربراہان کو بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ بھی شجر کاری مہم کامیاب بنانے کےلئے اپنا حصہ ڈالیں ، اور اس سلسلے میں ریجن کے تمام تھانوں میں باقاعدہ پودے لگائے جائیں ۔ پودا لگانے کے بعد اس کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اخلاق عباس شاہ ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button