Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

فوری انصاف کی فراہمی پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے کہا ھے کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے سائلین کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مؤثر نظام موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائل صرف حقائق پر مبنی درخواست دیں جھوٹی درخواست دینے سے گریز کریں۔

پولیس والے قانون اور ضابطہ کے تحت ہی کام کرنے کے پابند ہیں انہوں نے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے درخواستوں پر احکامات جاری کئے ، اور پولیس افسران کو فوری طور پر ضروری کاروائی کی ہدایت کی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام الناس کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button