Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
شکایات کے ازالے کے لئے لیت و لعل سے کام لینے والے پولیس آفیسرز قابلِ مواخذہ ہیں: رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر آ ئے سائلین کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایک سروس کا نام ہے، اور پولیس کو اپنی سروسز ڈیلوری میں تیزی لانا ہو گی، شکایات کے ازالے کے لئے پس و پیش سے کام لینے والے افسران قابلِ مواخذہ ہیں۔
ایسے پولیس افسران جو انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران انصاف کی فراہمی کے لیے تھانے پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ سائلین کو تھانے میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تھانے میں سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کرنے اور ان کی دادرسی ایک پولیس آفیسر کے اولین فرائض میں شامل ہے۔