آئس نشہ اور منشیات کے خاتمہ کے لیے ایک ماہ کی مہلت

ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت گلگشت ڈویژن کے پولیس افسران کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر ، ایس پی گلگشت قاضی علی رضا ، ایس ڈی پی او ز، جملہ ایس ایچ او ز ودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
سٹی پولیس آفیسر نے آ ر پی او کو گلگشت ڈویژن کی کرائم کی صورتحال بارے تفصیل سے بریف کیا ۔
جس میں گلگشت کے تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
آ ر پی او نے آ ئس نشہ اور منشیات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہ کرنے پر ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی لیٹر، جبکہ ایس ایچ او ز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر نے کا حکم دیا۔
انہوں نے منشیات کی روک تھام کیلئے ایک مہینے کا ٹائم دیا۔ اس کے بعد جس تھانہ میں منشیات پائی گئی اس کے سرکل آ فیسر اور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اغواء، قتل ، ڈکیتی اور زنا بالجبر کے زیر تفتیش مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر یکسو کرنے کا بھی حکم دیا، اس کے علاوہ عادی مجرمان جو ضمانتوں پر باہر آ جاتے ہیں، اور دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں، ان کی ضمانتیں کینسل کروائیں۔ اور انہیں دوبارہ پابند سلاسل کروائیں، تاکہ وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔
آ خر میں انہوں نے پیروی افسران کو بھی حکم دیا کہ وہ مقدمات سے متعلق افسران کو بریف کریں، اور مثل مقدمہ عدالت میں پیش کرنے سے قبل تیاری کر کے آئیں، تاکہ مقدمات میں ملوث ملزمان عدالتوں سے سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔