ملتان : ریجنل پولیس آفیسر کا ایس پی کینٹ آفس کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے ایس پی کینٹ آ فس کا دورہ کیا، کینٹ آ فس پہنچنے پر ایس پی حسن افضل نے استقبال کیا ۔
اس موقع پر پرائیویٹ سیکرٹری عبدالقادر بھی موجود تھے۔
آ ر پی او نے ڈویژن کینٹ سے متعلقہ ریکارڈ کا ملاحظہ کیا ، انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا ، خصوصاً حساس نوعیت کے مقدمات کو مقررہ وقت پر یکسو کرنےاور منصفانہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ، ان کی تعداد کسی صورت نہیں بڑھنی چاہیے ۔ کیونکہ یہی لوگ عدالتوں سے ضمانت لینے کے بعد وارداتیں شروع کر دیتے ہیں ، اس لے ان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے کسی صورت رعایت نہ برتی جائے ، یہ معاشرے کا ناسور ہیں ۔اور ہماری نوجوان نسل کے دشمن ہیں ۔
ان کی گرفتاری یقینی بنائیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔